15 اپریل، 2023، 12:43 PM

آئی ایم ایف کے پاس قرض نہ دینے کا کوئی بہانہ نہیں بچا، شہباز شریف

آئی ایم ایف کے پاس قرض نہ دینے کا کوئی بہانہ نہیں بچا، شہباز شریف

پاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کردی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس قرض نہ دینے کا کوئی بہانہ نہیں بچا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوور اور شاہدرہ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2018ء میں ایک جھرلو الیکشن ہوا، انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی،  لوگ شیر کو ووٹ دینا چاہتے تھے لیکن مہر کہاں لگی یہ سب جانتے ہیں۔

تحریک انصاف کے دور حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  گزشتہ دور میں ترقیاتی منصوبوں کو بریک لگ گئی۔ عدم توجہ کی وجہ سے کئی منصوبے دم توڑ گئے۔ فری آٹا اسکیم میں رسک تھا،لیکن عوام کو ریلیف دیا۔ پنجاب میں 8 سے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں سادگی اپنانے کی ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ فری آٹا اسکیم میری زندگی کا سب سے بڑا رسکی منصوبہ ہے۔ اس پر 65ارب روپے لاگت آئی۔ جانتا ہوں کہ عام آدمی کی زندگی تنگ ہے، اس لیے فری آٹااسکیم کا آغاز کیا۔

News ID 1915913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha